ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا میں اٹھا برہم پتر ندی میں آلودگی کا معاملہ

لوک سبھا میں اٹھا برہم پتر ندی میں آلودگی کا معاملہ

Tue, 19 Dec 2017 23:45:07    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا میں برہمپتر ندی میں آلودگی کا معاملہ اٹھا اور حکومت نے اسے سنگین معاملہ بتاتے ہوئے اس کو اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا یقین دلایا۔وقفہ صفر میں اس موضوع کو اٹھاتے ہوئے بی جے ڈی کے بی مہتاب نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں آسام کے طالب علموں کے ساتھ ہی اروناچل پردیش کے وزیر اعلی نے بھی برہم پتر ندی کے پانی کے آلودہ ہونے کے مسئلے کو اٹھایا ہے۔مہتاب نے کہا کہ گزشتہ دنوں اس موضوع پر ہندوستان کے وزیر خارجہ کی چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی خبریں بھی آئی تھیں لیکن اس موضوع پر چین کا رد عمل عام نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس موضوع پر چین کے رد عمل کے ساتھ ہندوستان کا بھی رخ جاننا چاہتے ہیں۔آسام سے بی جے پی کے رہنما وجیا چکرورتی نے بھی اس موضوع کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ برہمپترندی اروناچل اور آسام سے ہوکر بہتی ہے اور اس کا آلودہ ہونا بہت سنگین معاملہ ہے۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے اس پر کہا کہ یہ بہت سنگین موضوع ہے۔آسام اور شمالی مشرق کی ریاستوں کو برہمپتر کی آلودگی کے اثرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں حکومت میں اعلیٰ سطح پر اس موضوع کو اٹھایا کروں گا۔وقفہ صفر میں ہی ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان اسٹیل ورکس کنٹریکشن لمیٹڈ (ایچ ایس سی ایل)کا دفتر کولکاتہ سے دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جانا چاہئے۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے اس موضوع کو بھی متعلقہ وزیر تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔وقفہ صفر میں بی جے پی کے جگدمبیکا پال اور سی پی ایم کی پی کے شرمتی ٹیچر نے دھان کی خریداری اور اس کے کم قیمت کے موضوعات کو اٹھایا۔


Share: